شام میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک، 15 زخمی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک، 15 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شام کے شمالی شہر منبج کی نواحی شاہراہ پر کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہوگئیں۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ دھماکے میں ہلاک 14 اور زخمی ہونے والی تمام خواتین کسان تھیں، کسی گروپ نے فوری طور پر کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
شام کے سرکاری خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق علاقے میں 3 روز میں ہونے والا یہ دوسرا کار بم دھماکا ہے، ہفتے کو منبج کے مرکز میں کیے گئے کار بم دھماکے میں 4 شہری ہلاک اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہےکہ منبج شہر ترک سرحد کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے فرات کے مغرب میں واقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو شام کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے 10 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی حما میں علوی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گاؤں ارزا میں مسلح افراد کے حملے میں 10 شہری مارے گئے۔
مبصر گروپ نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے گاؤں میں گھروں کے دروازوں پر دستک دی پھر سائلینسر سے لیس ہینڈ گن استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔
ایک رہائشی نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا تھا کہ 2 گاڑیوں میں 7 بندوق بردار افراد گاؤں میں داخل ہوئے اور ہتھیاروں کے معائنے کے بہانے گھروں کو نشانہ بنایا۔
ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ مسلح افراد نے مردوں کو گھروں سے باہر نکالا اور پہلے انہیں زبردستی گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور پھر بے رحمی سے قتل کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، گزشتہ سال 1300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ
23/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،خاتون سمیت 10 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
23/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ممبئی میں میئر کے دفتر، اسکولوں اور اہم مقامات کو بم حملوں کی دھمکیاں، پولیس کی تلاشی میں مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی
23/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اردن: کرک کے چرچ میں جنازے کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی، حملہ آوروں کی تلاش جاری
23/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
الخلیل میں فوجی چوکی پر فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک، پانچ اسرائیلی زخمی؛ نیتن یاہو کا شہر کی ناکہ بندی اور مغربی کنارے کی بندش کی تیاری کا حکم
23/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26394 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15628 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11928 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9283 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7541 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5503 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C