شام: ہم دنیا میں کسی کیلئے خطرہ نہیں ہیں، باغی رہنما الجولانی
👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: ہم دنیا میں کسی کیلئے خطرہ نہیں ہیں، باغی رہنما الجولانی
دمشق (ڈیلی اردو/بی بی سی) شام کے باغی رہنما احمد الشرع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کی وجہ سے تھک چکا ہے اور وہ اپنے ہمسایہ ممالک یا مغرب کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دمشق میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ، ’اب جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد پابندیاں اٹھا لینی چاہیئیں کیونکہ یہ سابقہ حکومت پر لگائی گئی تھیں۔ مظلوم اور ظالم کو ایک ہی لکڑی نہیں ہانکنا چاہیئے۔‘
ابو محمد الجولانی کے نام سے پہچانے جانے والے احمد الشرع شامی باغی گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ہیں جو شامی باغی گروہوں میں سب سے طاقتور ہے۔ ان کی قیادت میں باغی گروہ سابق شامی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیئت تحریر الشام کوئی دہشتگرد تنظیم نہیں اور اس کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دینا چاہیے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے ہیئت تحریر الشام کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے۔ احمد الشرا کی تنظیم ابتدائی طور پر القاعدہ سے منسلک تھی۔ 2016 میں ہیئت تحریر الشام نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
احمد الشرع کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں یا شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بناتے بلکہ ’ہم تو خود کو بھی اسد حکومت کے ظلموں کا شکار مانتے ہیں۔‘
دوران انٹرویو احمد الشرا سے سوال کیا گیا کہ کہیں شام میں خلافت تو قائم نہیں کی جائے گی یا اسے افغانستان کی طرز کی ریاست تو نہیں بنا دیا جائے گا یا وہ طالبان کی طرح تو پیش نہیں آئیں گے۔
اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک یکسر مختلف ہیں۔ ’ہمارا طرزِ حکومت بالکل مختلف ہے۔ افغانستان ایک قبائلی معاشرہ ہے جبکہ شام بالکل مختلف ہے۔ [دونوں ملکوں کے] لوگ ایک طرح سے نہیں سوچتے۔ شام کی حکومت اور حکومتی نظام ہماری تاریخ اور ثقافت کے مطابق ہوگا۔‘
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں آٹھ سال سے یونیوسٹیاں چل رہی ہیں۔ 2011 سے ادلب باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ ان یونیورسٹیوں میں خواتین کا تناسب 60 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شام میں شراب پینے کی اجازت ہوگی تو ان کا کہنا تھا، ’بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ قانونی معاملات ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی ایک ٹیم شام کا آئین تشکیل دے گی۔ ’وہ فیصلہ کریں گے۔ کسی بھی حاکم یا صدر کو قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا۔‘
انٹرویو کے دوران احمد الشرع پرسکون دکھائی دیے۔ انھوں نے بارہا ان لوگوں کو یقین دلانے کی کوشش جن کو شبہ ہے کہ ہیئت تحریر الشام اب بھی ماضی کا پر تشدد گروہ ہے۔
تاہم اب بھی بہت سے شامی شہری ان پر بھروسہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔
آنے والے مہینوں میں نئی شامی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے پتا چلے گا کہ وہ شام کو کیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5117 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C