شامی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے صدر اسد کا پہلا دورہ چین
👁️ 51 بار دیکھا گیا
شامی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے صدر اسد کا پہلا دورہ چین
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) شامی صدر بشار الاسد نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے جمعے کے روز ملاقات کی۔ چین اسد حکومت سے طویل عرصے سے سفارتی تعاون کر رہا ہے اور جنگ سے تباہ حال شام کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے شام کے صد ر بشارالاسد سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ملک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھائیں گے۔ چین اسد حکومت کو طویل مدت سے سفارتی تعاون دے رہا ہے اور جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے جمعے کے روز شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور کہا کہ دونوں رہنما ”چین شام اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کا مشترکہ اعلان کریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری ”دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل بن جائے گی۔‘‘
شی جن پنگ کا کہنا تھا، ”عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال سے بھرپور بین الاقوامی حالات کا سامنا کرتے ہوئے چین شام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت، دوستانہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف اور انصاف کا مشترکہ دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘
شامی صدر بشارالاسد جمعرات کے روز چینی شہر ہانگ ژو پہنچے۔ وہ متعدد شہروں کا دورہ کریں گے۔ اسد چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھیں گے، جو ہفتے کے روز شروع ہو رہے ہیں۔
شامی رہنما کے دفتر نے بتایا کہ انہیں شی جن پنگ نے چین آنے کی دعوت دی تھی اور ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی گیا ہے۔چینی صدر جمعے کے روز ہانگ ژو پہنچے رہے ہیں جہاں انہوں نے اسد اورایشیائی کھیلوں میں شرکت کرنے والے دیگر ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔
اسد چینی امداد کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں
سن 2011 میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف صدر اسد کے سخت کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے اور ان تنازعات کی موجودگی میں جو شام میں آج بھی پائے جاتے ہیں، صدر اسد کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔
شام کی طویل خانہ جنگی میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کا بہت بڑا حصہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔
لندن میں چیٹہم ہاؤس کے کنسلٹنگ فیلو حید حید کا کہناہے کہ اسد کی شی جن پنگ سے ملاقات میں شام کی تعمیر نو میں مدد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کیے جانے کی امید ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ شام نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آر آئی) میں شمولیت اختیار کی، جو ترقی پذیر علاقوں کوبنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ فراہم کرتا ہے اور جس کا مقصد بظاہر علاقائی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے۔ تاہم شام میں بی آر آئی منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا۔
صدر اسد کا یہ دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب چین مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی کے لیے کامیاب کوشش بھی چین کی اسی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اس کے بعد سے دونوں حریف ممالک ایران اور سعودی عرب اپنے تعلقات بحال کر چکے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کے ہاں اپنے اپنے سفارت خانے بھی دوبارہ کھول دیے ہیں۔
شام کے لیے چین کی حمایت
بیجنگ عرصے سے اسد حکومت کی حمایت کرتا آیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتی مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے چین اسد حکومت کے خلاف قراردادوں کو روکنے کے لیے اپنی ویٹو کی طاقت کا استعمال آٹھ بار کر چکا ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنی تحقیقات میں اسد حکومت کو جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث پایا تھا۔ جنگ کی وجہ سے اسد عرب دنیا میں بھی الگ تھلگ ہو کر رہ گئے تھے جب کہ مغربی ملکوں نے بھی ان پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
لیکن مئی 2023 میں سعودی عرب میں سربراہی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کو اس بات کی علامت کے طورپر دیکھا گیا کہ صدر اسدکے الگ تھلگ ہو کر رہ جانے کا دور ختم ہو رہا ہے اور وہ آئندہ بھی شام میں اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط اور قائم رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C