شامی صدر بشار الاسد کی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات
👁️ 72 بار دیکھا گیا
شامی صدر بشار الاسد کی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تہران میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق کیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے سیاسی اور عسکری میدانوں میں شام کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شام جنگ سے پہلے کے شام جیسا نہیں رہا، اگرچہ اس وقت آج جیسی صورتحال نہیں تھی لیکن شام کی ساکھ اور وقار ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہتر ہے۔
بین الاقوامی جنگ میں شام کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سپریم لیڈر نے صدر بشار الاسد کو ایک پرعزم حکمران قرار دیا جو خدا کی نصرت سے جنگ کے بعد شام کی تعمیر نو کے متمنی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی نے شام اور اس کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر خصوصی توجہ دی جس طرح انہوں نے ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دی تھی۔ انہوں نے ان قربانیوں کو بھی یاد کیا جو شہید سلیمانی نے شام کے لیے دیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے تاکید کی کہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شام کی حکومت پر زور دیا کہ وہ دونوں ریاستوں کے درمیان باہمی روابط کو بڑھانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔
دوسری جانب بشار الاسد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کے مسئلے پر گزشتہ چار دہائیوں کے دوران ایران کے مضبوط موقف نے پورے خطے پر یہ ثابت کردیا ہے کہ ایران کا اپنایا گیا راستہ درست اور اصولی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C