16/February/2026

شامی فوج نے امریکی تعاون کے بعد شدادی فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

👁️ 252 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شامی فوج نے امریکی تعاون کے بعد شدادی فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

شامی فوج نے امریکی تعاون کے بعد شدادی فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

دمشق (ڈیلی اردو) شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں واقع شَدّادی کے فوجی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ کے ساتھ ’’براہِ راست رابطے اور ہم آہنگی‘‘ کے بعد ممکن ہوئی۔

 

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فورسز نے اڈے کا کنٹرول ’’منظم اور مرحلہ وار کارروائی‘‘ کرتے ہوئے سنبھالا، جسے دمشق کی جانب سے زمینی استحکام کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں امریکہ نے شام کے اسٹریٹیجک علاقے التنف سے اپنی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ انخلا ایک ایسے معاہدے کے بعد عمل میں آیا جسے واشنگٹن نے ترتیب دیا، اور جس کا مقصد کردوں کی قیادت میں قائم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کو شام کے مرکزی حکومتی ڈھانچے میں شامل کرنا ہے۔

 

اُدھر شام  کے دوسرے بڑے شہر حلب کے کرد اکثریتی محلے شیخ مقصود میں ایک ماہ قبل ہونے والی جھڑپوں کے بعد اب حالات تیزی سے معمول پر آنے لگے ہیں، اور علاقے سے نقل مکانی کرنے والے بیشتر افراد اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ یہ شام جیسے جنگ زدہ ملک میں ایک غیر معمولی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

 

مقامی رہائشی اور شیخ مقصود میں ایک بیوٹی سیلون چلانے والی عالِیہ جعفر کے مطابق ’’تقریباً نوّے فیصد لوگ واپس آ چکے ہیں۔ اتنی جلدی واپسی شاید شام میں سب سے مختصر بے دخلی کا واقعہ ہے۔‘‘

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات نے انہیں یہ احساس دلایا ہے کہ فوجی کشیدگی سے بچنے کے لیے دونوں فریقوں، سرکاری فورسز اور کرد قیادت کو اپنے اقدامات میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسی صورتِ حال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C