شامی وزیر خارجہ کا گزشتہ 25 سال میں امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ
👁️ 381 بار دیکھا گیا
شامی وزیر خارجہ کا گزشتہ 25 سال میں امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی آج جمعرات 18 ستمبر کو واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ یہ گزشتہ 25 سال میں کسی بھی اعلیٰ شامی عہدیدار کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو دمشق کی نئی حکومت کی جانب سے خانہ جنگی کے بعد بحالی اور مغرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔
واشنگٹن نے الاسد کے دور میں شام پر عائد پابندیوں کو بتدریج نرم کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں برس مئی میں سعودی عرب میں عبوری شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات اس سلسلے میں ایک سنگ میل کے طور پر دیکھی جاتی ہے، جس نے شام کے نئے حکام کو کئی دہائیوں کی بین الاقوامی تنہائی ختم کرنے کا موقع فراہم کیا۔
الشیبانی اس سال کے اوائل میں بھی واشنگٹن آئے تھے، مگر تب صرف ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے تھے۔ اس دوران انہوں نے نیویارک کا بھی دورہ کیا اور اقوام متحدہ میں مذاکرات کیے۔
اس بار الشیبانی، جو اسرائیل کے ساتھ مشترکہ سرحد کے حوالے سے ایک سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، اپنے وفد کے ہمراہ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور سینیٹر مارکو روبیو سے بھی مذاکرات کریں گے۔ شامی وزارت خارجہ کے میڈیا دفتر نے اس موقع پر الشیبانی اور ان کے وفد کے واشنگٹن میں ’’ایک سرکاری تاریخی دورے‘‘ کا مختصر بیان جاری کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق، الشیبانی واشنگٹن میں شام کے خلاف باقی ماندہ پابندیوں کو مستقل طور پر ختم کرنے کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں، عبوری صدر الشرع بھی متوقع طور پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نیویارک کا سفر کریں گے، جس کے ساتھ وہ کئی دہائیوں میں اس اجلاس میں شرکت کرنے والے شام کے پہلے سربراہ مملکت بن جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے الشرع کے ساتھ ملاقات کے دوران کیے گئے وعدے کے مطابق جون میں شام پر عائد کئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔
گذشتہ ماہ الشیبانی نے پیرس میں ایک اسرائیلی وفد کے ساتھ براہ راست ملاقات بھی کی تھی۔ یہ مذاکرات امریکہ کی سفارتی کوششوں کے تحت کرائے گئے تاکہ شام اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ دورہ شام کی نئی حکومت کے لیے مغربی دنیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور طویل عرصے کی تنہائی ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C