شانگلہ میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر فائرنگ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شانگلہ میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر فائرنگ
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے ٹٹوالان میں جمعرات کی شب عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے لگاتار دو مہینوں میں دوسری بار حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے۔24 سے منتخب فیصل زیب خان نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ گھر پر کیے گئے حملے کے وقت وہ پشاور میں تھے۔
یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 25 ستمبر کو بھی پیش آیا تھا جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں پشاور میں ہوں اور رات کو گھر کے دیگر افراد نے مجھے اطلاع دی کہ حملہ آوروں کا ایک گروپ ہمارے حجرے پر آیا اور گھر پر فائرنگ شروع کر دی لیکن خوش قسمتی سے میرے گھر پر تعینات پولیس نے انہیں جواب دیا اور وہ فرار ہو گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے ترجمان عمر رحمٰن نے بتایا کہ ضلعی پولیس افسر محمد عمران نے شواہد جمع کرنے اور علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صبح سویرے ذاتی طور پر جائے وقوع کا دورہ کیا۔
فیصل زیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، ہمارے صوبائی جنرل سیکریٹری کو بھی دو دن پہلے عسکریت پسندوں نے دھمکیاں دی تھیں اور ایک بار پھر ہماری جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مارتونگ پولیس کے ایس ایچ او محمد حسین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ایم پی اے کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی سوات کو رپورٹ بھیج دی ہے کیونکہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اے این پی کے ترجمان ثمر ہارون بلور نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ اس کی تحقیقات کریں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C