شمالی و جنوبی وزیرستان سے پرنسپل اور تحصیلدار اغوا، کرم میں دو شدت پسند ہلاک
👁️ 505 بار دیکھا گیا
شمالی و جنوبی وزیرستان سے پرنسپل اور تحصیلدار اغوا، کرم میں دو شدت پسند ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی اور اغوا کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور کرم ضلع میں الگ الگ واقعات میں ایک اسکول پرنسپل اور ایک تحصیلدار کو اغوا کر لیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے۔
جنوبی وزیرستان: پرنسپل کا اغوا
جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں نیو اقرا پبلک اسکول کے پرنسپل رحمت اللہ وزیر کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ اپنے گھر سے اسکول جا رہے تھے۔
اغوا کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس سے دو شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چند دن قبل وانا میں دہشت گردوں کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جن میں پرنسپل کو اسکول بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
شمالی وزیرستان سے تحصیلدار اغوا
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بائی پاس سے تحصیلدار شیواہ جاوید اللہ وزیر کو نامعلوم شدت پسندوں نے اغوا کر لیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور انتظامیہ نے تحصیلدار کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
دوسری جانب قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے محمد امجد گروپ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مقامی سطح پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
قبائلی اضلاع میں حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ مقامی عمائدین کے مطابق اغوا برائے تاوان اور دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام میں شدید خوف و بے یقینی پھیل گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، گزشتہ سال 1300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ
23/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،خاتون سمیت 10 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
23/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ممبئی میں میئر کے دفتر، اسکولوں اور اہم مقامات کو بم حملوں کی دھمکیاں، پولیس کی تلاشی میں مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی
23/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
اردن: کرک کے چرچ میں جنازے کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی، حملہ آوروں کی تلاش جاری
23/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
الخلیل میں فوجی چوکی پر فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک، پانچ اسرائیلی زخمی؛ نیتن یاہو کا شہر کی ناکہ بندی اور مغربی کنارے کی بندش کی تیاری کا حکم
23/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26394 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15628 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11928 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9283 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7541 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5503 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C