27/October/2021

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو پاکستانی فوجی ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو پاکستانی فوجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو پاکستانی فوجی ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پاکستانی فوج کے دو سپاہی ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے دیگان میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں سپاہی شوکت اور سپاہی راحیل حسین ہلاک ہوگئے۔

شوکت کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور میرس سے تھا۔ جبکہ راحیل حسین کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے چک نمبر 48 سے تھا۔

دوسری جانب دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C