08/November/2021

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں رات گئے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اور حساس اداروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے کجی قلعہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر اچانک فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ خان المعروف سہیل، کاشف ولد بادشاہ خان، حضرت امیر المعروف ماجد ولد زیب اللہ شامل ہیں۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1457760576382410760?t=m7MnX_3UbMX5MecVAkpyEg&s=19

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر حمید اللہ گوہر گروپ سے ہے۔

ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

حکام کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C