09/February/2022

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد عرفان عرف ابودردا مارا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا سیکیورٹی فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کا خیر مقدم اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔

اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز تحویل میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، ہینڈ گرینیڈ، آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں، آلات مواصلات اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C