11/September/2021

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک، 6 گرفتار

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک، 6 گرفتار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک، 6 گرفتار

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حسوخیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد فیض اللہ ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C