شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (کاشف محمود) سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے اور ایک افسر اور جوان زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے اور وہ مظفرآباد کے رہائشی تھے۔
دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔ نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C