شمالی وزیرستان میں طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ
👁️ 131 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ
میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے بھی شمالی وزیرستان میں سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول پر دستی بم حملے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری اسکول کے اوپر بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد کا دھماکا کیا۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
حیدر خیل کے قبائلی رہنما ملک گل صالح جان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حیدرخیل تحصیل میرعلی کا واحد گرلز ہائی اسکول ہے جہاں دور دراز سے بچیاں حصول تعلیم کے لیے آتی ہیں، یہ دھماکا ایک اشارہ تھا کہ یہاں بچیوں کی تعلیم نا ہو ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C