شمالی وزیرستان میں نامعلوم ملزمان نے سی پیک روڈ کے کنٹریکٹر کی قیمتی مشینری جلادی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں نامعلوم ملزمان نے سی پیک روڈ کے کنٹریکٹر کی قیمتی مشینری جلادی
میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے گورنمنٹ كنٹریكٹر كی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر نذر آتش كردیا۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے سرکاری ٹھیکے دار کی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایكسكیویٹر، روڈ رولر سمیت پانچ قیمتی مشینری جل كر راكھ ہو گئی۔
میرعلی سے غلام خان تک سی پیک روڈ پر كام كرنے والے حکومتی ٹھیکے دار محمد فاروق داوڑ اور نذیر حسین نے اس حوالے سے بتایا كہ گزشتہ شام تبی ٹول خیل كے قریب واقع ان كے كیمپ پر 15 سے 20 مسلح نقاب پوشوں نے دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مزدوروں اور ڈرائیوروں كو رسیوں سے باندھ كر كیمپ میں كھڑی گاڑیوں سے پیٹرول نكال لیا اور قیمتی و بھاری مشینری پر چھڑكنے كے بعد مذكورہ مشینری كو اگ لگادی، جس سے 7 كروڑ مالیت كی مشینری جل كر راكھ ہو گئی۔
ٹھیكے دار فاروق داوڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس سے پہلے نہ تو انہیں كسی قسم كی دھمكیاں موصول ہوئی ہیں اور نہ ہی ایسے كچھ آثاردكھائی دیے تھے جس سے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔
اس واقعے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے كہ نقاب پوشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر ركھتے ہوئے پورے كیمپ كو مكمل طور پر یرغمال بنا لیا تھا اور مشینیری کے مکمل طور پر جل کر راکھ ہونے تک کیمپ میں موجود رہے، جب انہیں یقین ہوگیا كہ سب كچھ جل كر راكھ ہو چكا ہے تو اس کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C