07/February/2022

شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کمانڈروں کے سروں کی قیمت والے پمفلٹس تقسیم

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کمانڈروں کے سروں کی قیمت والے پمفلٹس تقسیم

شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کمانڈروں کے سروں کی قیمت والے پمفلٹس تقسیم

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق پمفلٹس تقسیم کردیے گئے۔

پمفلٹ اردو اور پشتو زبان میں تحریر کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پمفلٹس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سید انار، شفیر اللہ اور حمید اللہ کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ رحمان اللہ، میرخاتم، حسن گل اور آفتاب اللہ طارق کے سروں کی قیمت 30، 30 لاکھ مقرر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C