شمالی وزیرستان میں پاکستانی کواڈ کاپٹر سے حملہ، 4 بچے ہلاک، 3 زخمی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں پاکستانی کواڈ کاپٹر سے حملہ، 4 بچے ہلاک، 3 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے نواحی گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے مبینہ کواڈ کاپٹر حملے میں 4 بچے ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 19 مئی 2025 کو صبح سویرے پیش آیا، جب ایک کواڈ کاپٹر نے رہائشی گھر کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل، 11 مئی کو ضلع بنوں کی تحصیل جانی خیل میں بھی پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک ہی خاندان کی 10 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوئے تھے۔
حالیہ واقعات نے قبائلی اضلاع کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مقامی عمائدین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں کی فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
تاحال فوج یا حکومت کی جانب سے ان واقعات پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C