شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی بنوں رینج، مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے سپین وام میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد لعل مرخان اور زرقیوم ہلاک، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 2 ایس ایم جی، 1 ہینڈ گرنیڈز، 3 میگزین اور کارتوس برآمد#TTP #NorthWaziristan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 29, 2021
سی ٹی ڈی بنوں ریجن کے مطابق آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے علیم خان خوشالی گروپ کے دو دہشت گرد لعل مرخان اور زرقیوم ہلاک مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے دو عدد ایس ایم جی، ایک عد ہینڈ گرنیڈ، تین عدد میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے۔
مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔
فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جو تاحال جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2133 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C