صحافی محمد زادہ آگرہ کا قتل: ڈی سی اور اے سی ملاکنڈ کی گرفتاری کا مطالبہ
👁️ 160 بار دیکھا گیا
صحافی محمد زادہ آگرہ کا قتل: ڈی سی اور اے سی ملاکنڈ کی گرفتاری کا مطالبہ
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں مقتول صحافی اور سوشل ورکر محمد زادہ آگرہ کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں ،مظاہرین نے ڈی سی اور اے سی ملاکنڈ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مطالبہ پورا نہ ہونے تک کو نعش کو دفن نہیں کیا جائے گا۔
ادھر مالاکنڈ کی متحدہ ٹریڈ یونین نے تمام کاروباری سرگرمیوں کو معطل کر کے بازار بند کردیا ہے۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ مقتول کی نماز جنازہ ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی تاہم بعد میں مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی محمد زادہ آگرہ کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتول علاقے میں معاشرتی برائیوں کے خلاف موثر آواز اٹھانے کی شہرت رکھتے تھے۔ ان کی ڈی سی ملاکنڈ کی کھلی کچہری میں تقریر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہے اور اسی ویڈیو میں سرکاری مشینری پر لگائے گئے مقتول کے الزامات کو ان کے قتل سے جوڑا جا رہا ہے۔
ظلم کی انتہا؛ ???? منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ( محمد زادہ آگرہ ) کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا#justiceforMuhammadZadaagra pic.twitter.com/mNdxvyUHhz
— Ijaz Ahmad (@ImIjazAhmad) November 8, 2021
دوسری جانب وزیراعلی محمود خان نے سخاکوٹ میں صحافی اور سماجی کارکن محمد زادہ اگرہ وال کے قتل نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعلی نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر اور سخاکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کو عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
~@IMMahmoodKhan has taken a strict notice against the murder of Muhammad Zada in Skhakot. DC & AC Malakand have been suspended and made OSD. A rigorous inquiry report has been ordered to be presented asap by the office of CM KP.#InfoGovKP
— Kamran Khan Bangash PK82 ???????? (@kamrankbangash) November 9, 2021
جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر اعلی نے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔
سخاکوٹ میں سماجی کارکن محمد زادہ اگرہ وال قتل / وزیراعلی محمود خان کا نوٹس
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب ۔ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت۔
مجرمان کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنایا جائے محمد زادہ کے قتل پر افسوس ہوا۔ وزیراعلی محمود خان pic.twitter.com/78Am2r4LPQ— Government of KP (@GovernmentKP) November 8, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3441 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C