صدر ٹرمپ کا ایران سے ملاقاتیں منسوخ، مظاہرین کو کھلا پیغام: ’’امریکی مدد راستے میں ہے‘‘
👁️ 183 بار دیکھا گیا
صدر ٹرمپ کا ایران سے ملاقاتیں منسوخ، مظاہرین کو کھلا پیغام: ’’امریکی مدد راستے میں ہے‘‘
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین کو کھلا پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں، کیونکہ امریکی ’’مدد راستے میں ہے‘‘۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں لکھا:’’محب وطن ایرانیو، احتجاج جاری رکھو۔ اپنے اداروں پر قبضہ کرو! قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ کر لو۔ وہ بڑی قیمت چکائیں گے۔ جب تک مظاہرین کا بے معنی قتل بند نہیں ہوتا، میں نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔ مدد راستے میں ہے۔‘‘
ٹرمپ اس وقت ڈیٹرائٹ، مشی گن میں ایک فیکٹری کے دورے پر موجود ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ آیا انہوں نے امریکی اتحادیوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے،جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا۔
’’میرا خیال ہے کہ انہیں نکل جانا چاہیے۔‘‘انہوں نے مزید کہا: ’’یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔‘‘
امریکی صدر نے تاہم اس ’’مدد‘‘ کی نوعیت یا تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ جب صحافیوں نے ان سے ان کے حالیہ ٹروتھ سوشل پیغام کے بارے میں وضاحت مانگی تو ٹرمپ نے مختصر جواب دیا:’’سوری، آپ کو خود ہی یہ سمجھنا ہوگا۔‘‘
صدر ٹرمپ ڈیٹرائٹ میں ملک کی معیشت سے متعلق ایک اہم تقریر بھی کرنے والے ہیں۔
قطر میں امریکی جنگی طیاروں کی سرگرمیاں تیز
دوسری جانب ٹرمپ کی ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق اتوار کی رات قطر کے العدید ایئر بیس سے متعدد امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پروازوں میں کے سی-135 ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی-52 اسٹریٹیجک بمبار طیارے شامل تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ایئر بیس ایرانی سرحد سے تقریباً 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے خطے میں امریکا کا اہم ترین فضائی اڈہ سمجھا جاتا ہے۔
امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
اسی تناظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں، جو کسی بھی وقت تشدد میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے سفری انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کرنا پڑے۔
امریکی کانگریس کی کھلی حمایت
دوسری جانب امریکی ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے ہی عوام کو ہلاک کیا، ایرانی کرنسی کو دنیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں تبدیل کیا اور ملکی وسائل ضائع کیے۔بیان کے اختتام پر کہا گیا:’حکومت کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔‘‘
ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تعداد گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران میں ہونے والے کسی بھی احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے اور حالیہ تشدد نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے حالات کی یاد تازہ کر دی ہے۔
یہ مظاہرے 28 دسمبر کو خراب معاشی صورتحال کے خلاف عوامی غصے کے نتیجے میں شروع ہوئے، جو جلد ہی ایک وسیع عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ اب یہ احتجاج ایران کی مذہبی حکومت اور 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے جاری مظاہروں میں 1,847 مظاہرین، 135 حکومتی اہلکار، 9 بچے اور 9 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گرفتار افراد کی تعداد 16,700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکی، جبکہ ایرانی حکومت نے بھی ہلاکتوں یا گرفتاریوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔
حکومت کے حق میں مظاہرے
دوسری جانب ایران میں حکومت کی حمایت میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کے روز حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا:’’یہ امریکی سیاستدانوں کے لیے انتباہ ہے کہ دھوکہ دہی بند کریں اور غداروں پر بھروسہ نہ کریں۔ ایرانی قوم مضبوط ہے اور اپنے دشمن سے باخبر ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C