صدر پوٹن پر مبینہ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، روس
👁️ 42 بار دیکھا گیا
صدر پوٹن پر مبینہ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، روس
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے دو ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ اس حملے کو ”دہشت گردی کی ایک منصوبہ بند کارروائی سمجھا گیا ہے اور روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ‘‘ رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق مبینہ ڈرون حملے کو روسی دفاعی فورسز نے ناکارہ بنایا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نہ تو صدر پوٹن زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملن کی کسی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق جس وقت یہ مبینہ حملہ کیا گیا، اس وقت صدر پوٹن کریملن میں موجود نہیں تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ روسی صدر اپنے معمول کے کام اور مصروفیات جاری رکھیں گے۔
روسی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں اس مبینہ واقعے کے بعد کریملن کی سرکاری عمارات کے پیچھے سے ہلکا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا ماسکو کے میئر کی جانب سے شہر بھر میں اجازت لیے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
BREAKING: The Kremlin has reportedly been attacked by at least 2 drones.
Russia now claims that the attacks were an assassination attempt on President Vladimir Putin.
The Two drones (One which can be seen in the video below) exploded behind the Kremlin walls.
Putin's Office… pic.twitter.com/snC4KP05Bj
— Brian Krassenstein (@krassenstein) May 3, 2023
یہ مبینہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب نو مئی کو ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ ہونا ہے۔ تازہ روسی بیان میں کہا ہے کہ یہ پریڈ منسوخ نہیں کی جائے گی اور سب کچھ طے شدہ پلان کے مطابق ہی ہو گا۔
دوسری جانب یوکرین کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ روس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ثبوت میڈیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔
ایک روسی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے، ’’روس کو جب اور جہاں مناسب لگے گا، اس کا جواب دیا جائے گا۔‘‘
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب یوکرین حکومت نے روس کے خلاف موسم بہار کے جنگی آپریشن کی تیاریوں کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ اس کے قبضے سے مقبوضہ علاقوں کو چھڑایا جا سکے۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے روس اور یوکرین دونوں نے ہی ایک دوسرے کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملوں کا سلسلہ بڑھا رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C