صدر پوٹن کی یوکرین کو مذاکرات کی دعوت، مغربی ممالک تجویز پر خاموشی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
صدر پوٹن کی یوکرین کو مذاکرات کی دعوت، مغربی ممالک تجویز پر خاموشی
کییف + ماسکو (ڈیلی اردو) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اتوار کی صبح ایک تازہ بیان میں یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی ہے، جو ترک شہر استنبول میں 15 مئی کو کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر شروع کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کی طرف سے دی گئی 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جسے امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔
پوٹن نے کہا، “ہم کییف کو وہی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہیں، جو انہوں نے 2022 میں منقطع کی تھی۔ یہ مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرط کے ہو سکتے ہیں۔”
قبل ازیں، ہفتے کی رات فرانس، جرمنی، برطانیہ اور پولینڈ نے مشترکہ طور پر ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دی تھی۔ ان ممالک کا مؤقف تھا کہ جنگ بندی کسی بھی سیاسی یا فوجی شرط کے بغیر فوری طور پر پیر 12 مئی سے نافذ کی جائے۔
تاہم، پوٹن نے اس تجویز پر ردعمل دیے بغیر استنبول مذاکرات پر زور دیا اور اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے بھی اس سلسلے میں بات کریں گے۔
پچھلے مذاکرات ناکام رہے
2022 میں بھی استنبول میں روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، لیکن وہ کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، جس کے بعد سے دونوں ممالک جنگ میں مصروف ہیں۔
پوٹن نے کہا کہ ممکن ہے ان مذاکرات کے دوران کسی نئی جنگ بندی پر بھی اتفاق ہو جائے، تاہم انہوں نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ روس کے خلاف محاذ آرائی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
فرانسیسی صدر نے پوٹن کی تجویز مسترد کر دی
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پوٹن کی اس تجویز کو “ناکافی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مشروط جنگ بندی کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ اس سے پہلے مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر پوٹن مذاکرات کے ذریعے اصل میں وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ جنگی تیاریوں میں مزید پیش رفت کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز بھی صدر پوٹن کی جانب سے ایک تاخیری حربہ ہے۔
یوکرین کے اتحادی ممالک پہلے ہی روس پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں اور محض سفارتی تاخیر سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C