صدرنے حوثی ڈرون حملے کے جواب میں فضائی حملوں کی منظوری دی، وائٹ ہاؤس
👁️ 77 بار دیکھا گیا
صدرنے حوثی ڈرون حملے کے جواب میں فضائی حملوں کی منظوری دی، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن مزید کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے ڈرون حملے کے جواب میں منگل کو فضائی حملوں کی منظوری دی تھی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ کل رات کیے جانے والے فضائی حملوں سمیت صدر جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ جنگ میں اضافے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی اور برطانوی فورسز نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے کرنے والے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی رات کو یمن بھر میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔
کربی نے کہا کہ بائیڈن نے حوثیوں کی جانب سے منگل کے روز کیے جانے والے حملے کے بعد فضائی کارروائی کی منظوری دی جس کے بعد امریکی اور برطانوی بحری فورسز نے یمن میں مقیم حوثیوں کے جنوبی بحیرہ احمر میں داغے گئے ڈورنز اور میزائلوں کو مار گرایا اور ان کا یہ حملہ پسپا کر دیا۔
حملے کے دوران صدر بائیڈن کو فوری طور پر اس کے متعلق باخبر رکھا جا رہا تھا۔ اس کارروائی میں کچھ وقت لگا اور صدر کو بتایا گیا کہ حوثیوں کے حملے کو درستگی کے ساتھ مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا ہے۔
قومی سلامتی کے ترجمان کربی کا مزید کہنا تھا کہ منگل کی سہ پہر صدر نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کو طلب کیا۔ صدر کو ردعمل کے آپشنز کے متعلق بتایا گیا جن کی اسی وقت منظوری دے دی گئی۔
کربی کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو حوثیوں کا حملہ امریکہ کی طرف سے یہ انتباہ جاری کیے جانے کے عین بعد ہوا ہے، جسے حوثیوں کے لیے ایک حتمی وارننگ کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے منگل کے اس حملے میں واضح طور پر اس انتباہ کی خلاف ورزی کی اور اسی وجہ سے جوابی حملے ہوئے۔
جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی فورسز کے حملوں سے حوثیوں کی عسکری صلاحیتوں میں جو کمی ہوئی ہے اس بارے میں جنگی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، اور امریکہ ان قانونی احکامات کے بارے میں مطمئن اور پراعتماد ہے جو صدر بائیڈن نے حملوں کا حکم دینے کے لیے جاری کیے تھے۔
ایران نے یمن پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے جب کہ سعودی عرب نے تحمل سے کام لینے اور جنگ بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ روس نے یمن پر حملوں کے خلاف سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C