28/August/2026

صدہ تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب کریکر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

👁️ 94 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
صدہ تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب کریکر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

صدہ تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب کریکر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

ضلع کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم کی صدہ تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب سڑک پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی عنایت کے مطابق دھماکا تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب ہوا، جہاں صدہ پولیس تھانہ اور نادرا سینٹر سمیت اہم سرکاری دفاتر قائم ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر صدہ تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپلیکس کے گیٹ پر اس سے قبل بھی دستی بم حملہ ہوچکا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C