18/August/2019

صوابی میں دیور نے جائیداد کے تنازعے پر بیوہ بھابھی کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا

👁️ 74 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
صوابی میں دیور نے جائیداد کے تنازعے پر بیوہ بھابھی کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا

صوابی میں دیور نے جائیداد کے تنازعے پر بیوہ بھابھی کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازعہ پرسنگدل دیور نے اپنی بیوہ بھابھی کو 3 بچوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ٹی این این نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ شلخی بانڈہ میں پیش آیا جہاں ملزم شیر زمان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوہ بھابی اور اُس کے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ خوشبو، 8 سالہ ایشمن اور 45 دنوں کا شیر خوار بچہ شامل ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C