صوابی میں پی ٹی آئی رہنما عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ
👁️ 64 بار دیکھا گیا
صوابی میں پی ٹی آئی رہنما عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ
صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں عرفان جدون نے بتایا کہ صوابی میں گاؤں میں جنازے میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا کے ایک شخص نے مجھ پر 2 فائر کیے، اللہ نے مجھے محفوظ رکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا تھا کہ میر اسلم بلیدی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے، انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر کو زخمی حالت میں تربت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔
اسی طرح گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر رو خانزیب نے بتایا تھا کہ کلیم اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 کے آزاد امیدوار تھے، وہ میر انشاہ کے علاقے سے اپنے گھر تپی جا رہے تھے جس دوران ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C