صومالیہ: مووغادیشو میں پولیس چیف کے قافلے پر خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
صومالیہ: مووغادیشو میں پولیس چیف کے قافلے پر خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک
مووغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت مووغادیشو کے پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے پولیس چیف محفوظ رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں موغادیشو میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس کمشنر کے قافلے سے ٹکرا دی۔ پولیس کمشنر فرحان محمد حملے میں بال بال بچ گئے۔
پولیس ترجمان صادق عدن علی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کمشنر پر خودکش حملے میں الشباب ملوث ہے، حملے میں راہگیر سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 8 زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Scene of today's huge explosion in Mogadishu, u will see the footage some survivors. #Mogadishu #Somalia pic.twitter.com/lTodHTdhI3
— Abdullahi H. Omar (@Ahomar10_) July 10, 2021
دوسری جانب شدت پسند تنظیم الشباب نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار پولیس کمشنر کے محافظ تھے۔ پولیس کمشنر کے بچ جانے پر دوبارہ کسی حملے میں نشانہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ 2011 میں صومالی افواج نے الشباب کے جنگجوؤں سے موغادیشو کا قبضہ ختم واگزار کروا کے حکومتی رٹ قائم کردی تھی تاہم اب بھی کئی شہر الشباب کے کنٹرول میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C