ضلع کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 بچے شدید زخمی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
ضلع کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 بچے شدید زخمی
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ جمال میلہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے علی شیر زئی کے گاوں جمال میلہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے گھر کے قریب پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت ابوبکر، مشاہد اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 5 تا 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کل شام پانچ بجے پیش آیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تینوں بچوں کو فوری طور پر صدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے آصف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C