طاقت اور اسلحہ کی بنا پر ملکی وحدت قائم نہیں رہ سکتی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق
👁️ 54 بار دیکھا گیا
طاقت اور اسلحہ کی بنا پر ملکی وحدت قائم نہیں رہ سکتی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق
لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور چھوٹے صوبوں میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکومتی رویے کی وجہ سے احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔
غربت، بے روزگاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان علاقوں میں اندر ہی اندر ایک لاوہ پک رہا ہے جو کسی وقت بھی آتش فشاں کی طرح پھٹ سکتا ہے۔ حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔طاقت اور اسلحہ کی بنا پر ملکی وحدت قائم نہیں رہ سکتی۔ اگر اسلحہ کے بل بوتے پر ملک قائم اور متحدرہ سکتے تو ایٹم بم رکھنے کے باوجود روس کا شیرازہ نہ بکھرتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی علاقوں کے دو روزہ دورے سے واپسی پر جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت غریب علاقوں کی تعمیر ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ پسماندہ علاقوں کی ترقیاتی کام ہوتے ہیں نہ حکومت کے پاس ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
ملک کے دور دراز علاقوں میں اندھیروں کے ڈیرے ہیں۔ شمالی علاقے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ ان علاقوں میں تعلیم صحت اور روز گار کی سہولتیں ناپید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شمالی علاقوں کی شہ رگ ہے مگر اس شہر کی تعمیر و ترقی کی طر ف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں وفاق کے خلاف غم و غصہ اور نفرت کی فضا میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کی بنا پر ملکی یکجہتی اور وحدت قائم نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ اسی رویے کی وجہ سے ملک ایک بار پہلے بھی دولخت ہوچکا ہے لیکن حکمرانوں نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C