طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی، زلمے خلیل زاد
👁️ 36 بار دیکھا گیا
طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی، زلمے خلیل زاد
کابل (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی اور طالبان خود کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کروا سکیں گے۔
زلمے خلیل زاد نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا متحارب افغان دھڑوں کے درمیان سیاسی تصفیے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ کوئی بھی فریق عسکری قوت کے ذریعے یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی معاہدہ ہونا چاہیے، امریکا اس کیلئے کوشاں رہے گا جبکہ معاہدے کے تحت طالبان افغانستان میں نئی حکومت کیلئے مذاکرات اور جامع جنگ بندی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطی دہرانا نہیں چاہتے تھے اس لیے جانے سے پہلے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا، امن عمل کیلئے ایک بنیادی پیکج بنایا تاکہ یہ طویل جنگ اختتام کو پہنچے، بدقسمتی سے فریقین نے اس موقع کا اس تیز رفتاری سے فائدہ نہیں اٹھایا جو اٹھایا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں فریقین کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے اور فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ فریقین کے درمیان پیش رفت کے فقدان پر بہت تشویش ہے۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان رہنماؤں کو ایک ایسے فارمولے پر اتفاق کرنا ہو گا جس کی وسیع تر حمایت ہو۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ افغان فوج کی مدد جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ان کی مدد کیلئے پر عزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C