طالبان کا افغانستان پر قبضہ: امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر منجمد کر دیے
👁️ 93 بار دیکھا گیا
طالبان کا افغانستان پر قبضہ: امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر منجمد کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے فنڈز تک طالبان کی رسائی روکنے کے لیے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خزانہ کی سیکرٹری جینٹ ییلن اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے اہلکاروں نے امریکا میں موجود افغان حکومت کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے 9 9.5 بلین ڈالر کے اثاثہ جات منجمد کر دیئے گئے۔
افغان حکومت کے اربوں ڈالر کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ افغان حکومت کے امریکا میں موجود کسی بھی مرکزی بینک کے اثاثوں تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر بھی کیا گیا ہے جس کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی۔ بائیڈن انتظامیہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے نئے حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ طالبان پہلے ہی 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مالی فوائد حاصل کرنے کی پابندیوں کا شکار ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے کابل جانے والی ڈالرز کی شپ منٹس کو روک دیا ہے۔ اس حوالے سے افغانستان کے مرکزی بینک کے صدر اجمل احمدی نے بھی 3 روز قنل ٹوئٹ کی تھی کہ ڈالرز کی امریکا سے کابل آمد کو روک دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C