طلبا یکجہتی مارچ: ریاست مخالف تقریر کرنے پر طلبا اور اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار
👁️ 181 بار دیکھا گیا
طلبا یکجہتی مارچ: ریاست مخالف تقریر کرنے پر طلبا اور اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور میں مال روڈ پر طلبہ یکجہتی مارچ کے منتظمین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
سول لائنز پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں عمارعلی جان، فاروق طارق، عالمگیر وزیر، مشعال خان کے والد اقبال لالہ، محمد شبیر اور کامل خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 250 سے 300 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ عبید نے بی بی سی کو بتایا کہ عالمگیر وزیر کل یونیورسٹی میں آئے تھے۔ ان کے مطابق عالمگیر وزیر گذشتہ سال یونیورسٹی سے تعلیم کر چکے ہیں اور اپنی سند یا کسی اور کام کے سلسلے میں یونیورسٹی آئے تھے۔
کرنل عبید نے نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے تصدیق ہوئی ہے کہ ’گذشتہ روز یونیورسٹی میں سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیاں داخل ہوئیں تھیں اور یونیورسٹی میں کارروائی ہوئی تھی۔‘ انھوں نے مزید بتایا کہ شام ساڑھے پانچ بجے موبائل سے عالمگیر وزیر کی لوکیشن برکت مارکیٹ آرہی تھی۔
کرنل عبید کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی کو عالمگیر کو اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت عالمگیر وزیر سول لائن تھانے میں موجود ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ یونیورسٹی کے طالبعلم عالمگیر وزیر جو ایم این اے علی وزیر کے بھتیجے ہیں۔
لاہور میں فاروق طارق، عمار جان، مشعل خان کے والد (اقبال لالہ), عالمگیر وزیر اور دیگر کیخلاف لاہور تھانہ سول لائینز نے ایف آئی آر درج کی ہے اگر ففتھ جنریشن وار پرچے درج کرا کر لڑنی ہے تو بہتر ہے صلح کر لیں#StudentSolidarityMarch#ReleaseAlamgirWazir pic.twitter.com/libUod4YXi
— Umar Cheema (@UmarCheema1) December 1, 2019
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پرامن مارچ کے طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے۔
واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ نے 29 نومبر کو احتجاج کیا تھا، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ناصر باغ مال روڈ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جس میں طالبات نے بھی شرکت کی تھی۔
https://twitter.com/mushahid_dawar/status/1200870381160148992?s=08
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C