عام شہریوں کی ہلاکت: ناگالینڈ پولیس نے بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا
👁️ 41 بار دیکھا گیا
عام شہریوں کی ہلاکت: ناگالینڈ پولیس نے بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت کے دوسرے روز پر تشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ادھر ریاستی پولیس نے عام شہریوں کی ہلاکت کے لیے فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں اتوار کی شام کو سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی، جس میں ایک اور شہری ہلاک ہو گيا۔ اس طرح اس واقعے میں اب تک 15 افراد، 14 عام شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
Another tragic news coming in from #Nagaland :
Two more civilians shot dead in Mon, Nagaland today; after a mob of people allegedly barged into the camp of Assam rifles. Sources claim that the firing happened just outside the camp. pic.twitter.com/3QJYCarmN1— Samriddhi K Sakunia (@Samriddhi0809) December 5, 2021
ریاست میں شدید کشیدگی کا ماحول ہے اور حکام نے امتناعی احکامات کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ متاثرہ ضلعے میں کرفیو نافذ ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ اور فون کی سہولیات معطل کر دی گئی ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں اور متعدد تنظیموں نے ہلاک ہونے والے عام شہریوں کے لیے شمعیں روش کیں۔
تشدد کا آغاز سنیچر کو اس وقت ہوا تھا جب نیم فوجی دستوں نے عسکریت پسندوں کے شبے میں چھ مزدروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو ئے۔ مظاہروں کے دوران مقامی لوگوں نے فوجی کیمپوں کی طرف مارچ کیا اور ان پر حملے شروع کر دیے۔ فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ
اس دوران ریاستی حکومت نے فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ فورسز نے دانستہ طور پر عام شہریوں کو قتل کیا۔ پولیس نے فوجی یونٹ پر ارادتا قتل کا الزام لگایا ہے۔ واقعے کی تفتیش کے لیے ریاستی پولیس کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔
پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، “واضح رہے کہ اس واقعے کے وقت کوئی پولیس گائیڈ موجود نہیں تھا اور نہ ہی سکیورٹی فورسز نے مقامی پولیس اسٹیشن سے اپنے آپریشن کے لیے گائیڈ فراہم کرنے کی کوئی درخواست دی تھی۔ لہذا یہ ظاہر ہے کہ سکیورٹی فورسز کا ارادہ عام شہریوں کو قتل اور زخمی کرنا تھا۔”
فوج کے خصوصی اختیارات واپس لینے کا مطالبہ
بھارت کی بعض شمال مشرقی ریاستوں اور کشمیر میں ‘آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ’ (افسپا) نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت فوج اور نیم فوجی دستوں کو ایسے وسیع تر اختیارات حاصل ہیں کہ وہ، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سرچ آپریشن، گرفتاری، مار پیٹ کرنے اور آپریشن کے نام پر کسی کو بھی ہلاک کرنے کی مجاز ہیں اور جب تک مرکزی حکومت اجازت نہ دے اس وقت تک فوج کے خلاف کوئی کارراوئی بھی نہیں کی جا سکتی۔
ناگا لینڈ کی ریاستی حکومت نے فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم جس فوجی دستے نے یہ کارروائی کی ہے اس کے خلاف کارروائی کا امکان بہت کم ہے کیونکہ بھارتی حکومت شاذ و نادر ہی اس کی اجازت دیتی ہے۔
اس دوران ناگا لینڈ کی حکومت اور ریاست کی متعدد تنظیموں نے اس متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی نیفیو ریو نے حکومت پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ، “مرکزی حکومت ہر برس ریاست کو ایک ڈسٹرب علاقہ بتا کر ناگا لینڈ میں افسپا میں توسیع کر دیتی ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ناگا لینڈ کے، “تمام مسلح گروپ جنگ بندی اور امن مذاکرات کے عمل میں بھی شامل ہیں تو پھر اس میں توسیع کیوں کی جاتی ہے؟ اس کے ہٹانے پر بحث بھی ہو رہی ہے اور جب ہم ایک بڑی جمہوریت ہیں تو اسے ہٹاتے کیوں نہیں۔”
فوج اور حکومت کا افسوس
اس دوران حکومت نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اعلی سطح پر ہونے والی تفتیش کا انتظار ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حوالے سے پارلیمان میں ایک بیان دیا اور کہا کہ اب حالات قابو میں ہیں اور حکومت کی تازہ صورتحال پر گہری نظر ہے۔
ادھر حزب اختلاف کی تقریبا سبھی جماعتوں نے بھی اس واقعے کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ انصاف کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ پیر کے روز پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اس معاملے پر ہنگامہ بھی ہوا۔
بھارتی فوج نے بھی اس سلسلے میں ایک بیان جاری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل اس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ انٹیلجنس کی بنیاد پر علاقے میں سرگرم باغیوں کا تعاقب کر رہی تھی اور غلطی سے اس نے متاثرین کو عسکریت پسند سمجھ کر ہلاک کر دیا۔
بھارتی فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کے مطابق اس واقعے میں جانوں کے ضیاع کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ”قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C