عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی فورسز پر راکٹ حملے
👁️ 58 بار دیکھا گیا
عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی فورسز پر راکٹ حملے
بغداد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگ میں مصروف امریکی فوجیوں اور اس کے اتحادی فورسز کو بدھ کے روز عراق اور شام میں راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انٹلیجنس گروپ سائٹ کے مطابق یہ حملے ایران نواز عسکریت پسندوں نے کیے تھے۔
عراق کے مغربی صوبے انبار میں امریکی فضائیہ کے اڈے پر تیس راکٹ داغے گئے، جس سے کم از کم دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچر ایک ٹرک میں چھپا کر رکھے گئے تھے جس پر آٹے کی بوریاں لدی ہوئی تھیں۔
امریکا کے فوجی اور سفارتی اہداف پر ماضی میں ہونے والے حملوں کے لیے ایران نواز عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔
امریکا سے سرگرم انٹلی جنس گروپ سائٹ(SITE) کے مطابق ایک شیعہ عسکریت پسند گروپ انتقام المہندس بریگیڈ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سائٹ کا کہنا ہے کہ اس ایران نواز عسکریت پسند گروپ نے اپنا نام ایک عسکری رہنما ابو مہدی المنہدس کی مناسبت سے رکھا ہے، جو گزشتہ برس امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملہ
عراقی دارالحکومت بغداد انتہائی سکیورٹی والے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے پر جمعرات کے روز تین ڈرون حملے کیے گئے۔
عراقی فوج نے بتایا کہ امریکی میزائل شکن دفاعی نظام نے دھماکہ خیز مادوں سے لیس ایک ڈرون کو فضامیں ہی ناکارہ بنا دیا جبکہ دیگر دو ڈرون گرین زون کے احاطے کے قریب گرے۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ اس حملے میں سفارت خانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اس سے قبل اربیل کے ہوائی اڈے پر بھی واقع امریکی مرکز کو بھی نشانہ بناکر حملہ کیا گیا تھا۔ گوکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حکام کے مطابق کچھ دیر کے لیے فضائی سروس معطل کردی گئی تھی۔
خیال رہے کہ امریکا عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلا ف سن 2014 سے ہی 83 ملکوں کے اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔ اس وقت تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فوج عراق میں موجود ہے اور رواں برس عسکریت پسند اب تک اسے تقریباً پچاس مرتبہ نشانہ بناچکے ہیں۔
گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکا نے عراق اور شام دونوں ہی ملکوں میں ایران نواز عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملے کیے تھے۔
شام میں امریکی حمایت یافتہ فوج پر حملے
ادھر سرحد کے دوسری طرف شام میں بھی امریکی فورسز کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
سیریئن ڈیموکریٹک فورسیز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے مشرق میں واقع العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع فوجی اڈے پر کیے گئے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ یہ حالیہ دنوں میں دوسرا حملہ تھا۔
ایس ڈی ایف کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،”اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں مصروف ہماری فورسز اور علاقے میں تعینات اتحادی فورسز نے العمر آئل فیلڈ پر ہونے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔ ان حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔”
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ایران نواز عسکریت پسندوں نے یہ حملے غالباً جنوب مغربی المیدین قصبے کے اطراف میں واقع کسی دیہی علاقے سے کیے تھے۔
آبرزرویٹری نے گزشتہ ہفتے العمر میں کیے گئے حملوں کے لیے بھی ایرانی نواز عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C