عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی حملے
👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی حملے
واشنگٹن + بغداد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے زیر استعمال تین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملے عراق اور شام میں امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کا جواب ہیں۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون اور میزائل سے ہونے والے حملوں کے جواب میں واشنگٹن نے منگل کے روز عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے منسلک تین تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
چند روز قبل ہی امریکی افواج نے اپنے ایک حملے میں عراق میں موجود ایران نواز ملیشیا گروپ کے ایک رہنما کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد یہ تازہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس پہلے والے حملے کی وجہ سے بغداد میں زبردست غم و غصہ پھیل گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک بار پھر سے عراق سے امریکی فوجی اہلکاروں کو ہٹانے کے لیے مطالبات شروع ہو گئے۔
لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا، ”صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر، امریکی فوجی دستوں نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ کتائب حزب اللہ ملیشیا گروپ اور ایران سے وابستہ دیگر گروپوں کے زیر استعمال تین تنصیبات پر اہم اور متناسب حملے کیے گئے۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ تیر بہ ہدف اور درست حملے عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے حملوں کا براہ راست جواب ہیں۔”
عسکریت پسند گروپوں کا حملے جاری رکھنے کا عزم
امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی میزائلوں نے شام کی سرحد کے قریب مغربی عراق میں واقع دو اڈوں کو نشانہ بنایا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان حملوں میں دو عسکریت پسند ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ، جو کہ مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں کرنے کی ذمہ دار ہے، کا کہنا ہے کہ حملوں میں کتائب حزب اللہ کے ”ہیڈ کوارٹر، اسٹوریج اور راکٹ و میزائل کے لیے تربیتی مقامات” اور ڈرون کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر کتائب حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گروپ مشرقی وسطی میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک ”دشمنوں کے ٹھکانوں ” کو نشانہ بناتا رہے گا۔ اس نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی کارروائیوں میں شدت
عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈے ہیں، جو گزشتہ اکتوبر سے اب تک 150 سے زیادہ بار نشانہ بن چکے ہیں۔ جواباً امریکہ نے بھی ان کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
اس ماہ کے اوائل میں امریکی حملے میں بغداد میں ایک ایران نواز کمانڈر مارا گیا تھا، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی تھی اور عراق نے امریکہ سے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے امریکی فوج کو عراق سے باہر نکالنے کے کسی منصوبے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔
عراق اور شام میں جوابی حملوں کے ساتھ ہی امریکہ نے، بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف حوثی عسکریت پسندوں کے حملوں کے جواب میں، یمن میں بھی متعدد حملے کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4568 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C