عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، تازہ جھڑپوں میں مزید 40 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
👁️ 37 بار دیکھا گیا
عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، تازہ جھڑپوں میں مزید 40 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کے خلاف تازہ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جاں بحق ہونے والے دو افراد سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کے شیل کا نشانہ بنے۔ ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نصف تعداد ملیشیا گروپوں اور حکومت کے دفاتر پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مظاہرین کی جانب سے کرپشن، بے روزگاری کے خاتمے اور سیاسی نظام کو مکمل طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
At least 40 killed as fresh protests engulf Iraq https://t.co/sTyrDqc5fm pic.twitter.com/Cxi1KGr2sW
— Reuters U.S. News (@ReutersUS) October 26, 2019
سماجی کارکنان کی جانب سے عراقی عوام پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جمعہ کو وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر سڑکوں پر نکلیں۔
تاہم احتجاجی ریلیوں کی شروعات اس سے قبل ہی ہو گئی اور جمعرات کی شام کو ہی سیکڑوں افراد معروف تحریر اسکوائر پر جمع ہو گئے۔
جمعہ کے روز متعدد افراد پُل عبور کر کے گرین زون کے قریب پہنچے جہاں کئی سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
تاہم سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
عراقی انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق 21 مظاہرین جاں بحق ہوئے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ان مظاہرین کے سَر یا چہرے پر آنسو گیس کنستر لگے۔’
انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں لگ بھگ 100 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے براہ راست کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔
عراق کے جنوبی شہروں میں بھی ہزاروں افراد جمع ہوئے اور حکومت کے گھر جانے تک سڑکوں پر رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوبی صوبے ذی قار میں مظاہرین نے سرکاری ہیڈ کوارٹرز کو نذر آتش کردیا۔ دیگر شہروں میں بھی کئی سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی آگ لگائی گئی۔
واضح رہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہر پانچ میں سے ایک شہری غربت کا شکار ہے اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں عراق کو دنیا کا 12واں سب سے بدعنوان ملک قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں حکومت کی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یکم اکتوبر کو شدید احتجاج شروع ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا تھا۔
ایک سال قبل حکومت سنبھالنے والے وزیر اعظم عادل المہدی کو مختصر عرصے میں ہی عوام کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا ہے اور انہیں سنبھالنا مشکل تر ہو چکا ہے، حالانکہ انہیں اصلاحات کی یقین دہانی پر متفقہ طور پر وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C