عراق کی جیل میں داعش کے 10 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
👁️ 116 بار دیکھا گیا
عراق کی جیل میں داعش کے 10 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 10 عسکریت پسندوں کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سزائے موت جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کی ایک جیل میں دی گئی اور سزائے موت پانے والے تمام افراد عراقی شہری تھے۔
ان 10 افراد کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے اور ‘سنگین دہشت گردی کے جرائم’ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
اپریل میں عراق نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 11 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی تھی جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں سزائے موت کے بارے میں ‘شفافیت کے پریشان کن فقدان’ کی وجہ سے مزید بہت سے افراد کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی ہے۔
عراق نے 2014-2017 میں امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم میں داعش کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد سے سیکڑوں مشتبہ جہادیوں پر مقدمہ چلایا ہے اور متعدد کو سزائے موت دی ہے۔
اس پھانسیوں کی کھیپ سے قبل 31 مئی کو آٹھ افراد کو عراق میں پھانسی کی سزا دی گئی۔ اس سے پہلے مئی کے پہلے ہفتے اور اپریل کے آخری ہفتے میں بھی پھانسی پر چڑھایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C