عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی دھڑوں نے ہتھیار لبنانی فوج کے حوالے کر دیے
👁️ 366 بار دیکھا گیا
عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی دھڑوں نے ہتھیار لبنانی فوج کے حوالے کر دیے
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی)فلسطینی لبریشن آرمی (پی ایل او) کے رہنما عبدالہادی الاسدی نےکہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں نے ہفتے کے روز لبنان کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ سے ہتھیار لبنانی فوج کے حوالے کر دیے ہیں۔ یہ عمل ملک میں غیر ریاستی مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی سرکاری کوشش کا حصہ ہے۔
لبنانی فوج کے مطابق اسے پانچ ٹرک ہتھیار، گولے اور گولہ بارود عین الحلوہ کیمپ سے اور تین ٹرک بداوی کیمپ سے موصول ہوئے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کے مطابق تقریباً دو لاکھ بائیس ہزار فلسطینی پناہ گزین مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں، جب کہ ان پر مکمل ریاستی کنٹرول نہیں ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے مئی میں بیروت کے دورے کے دوران لبنانی صدر جوزف عون سے اتفاق کیا تھا کہ فلسطینی مہاجر کیمپوں میں موجود ہتھیار لبنانی حکام کے حوالے کر دیے جانا چاہیئں۔ یہ عمل گزشتہ ماہ بیروت اور جنوبی لبنان کے کیمپوں سے شروع ہو چکا ہے۔
تاہم حماس اور اس کی اتحادی تنظیم اسلامک جہاد نے ابھی تک غیر مسلح ہونے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ دونوں تنظیمیں، پی ایل او سے تعلق نہیں رکھتیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C