17/December/2019

غداری کیس کے فیصلے سے آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی: ن لیگ رہنما احسن اقبال

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غداری کیس کے فیصلے سے آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی: ن لیگ رہنما احسن اقبال

غداری کیس کے فیصلے سے آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی: ن لیگ رہنما احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پرویز مشرف غداری کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل نے کہا کہ پاکستان میں ہر کچھ عرصے بعد آئین کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، پرویز مشرف نے 2 بار آئین توڑا، مسلم لیگ (ن) نے پہلی بار آمر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا، پرویز مشرف بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے فرار ہوئے اور واپس نہیں آئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔ یہ وہ فیصلہ ہے اگر 50 سال پہلے سنایا جاتا تو ملک میں مارشل لاء جیسی لعنت مسلط نہ ہوتی، یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C