غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) حماس کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردویل ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں بردویل اور ان کی بیوی دونوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بردویل حماس کے سیاسی دفتر کے اہم رکن تھے۔
اسرائیل نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
منگل سے اسرائیلی فوج نے دوبارہ غزہ میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کیں۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کی پیشکش سے انکار کیا تھا۔ حماس نے اسرائیلی الزام کی تردید کی ہے اور کہا کہ اسرائیل نے 19 جنوری کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ یہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق جنوبی غزہ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے، جب کہ قدس نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ رفح کے علاقے تل السلطان پر اسرائیلی حملے میں مزید متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اسرائیل کے آج صبح سویرے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 23 تک جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج جنوبی لبنان پر بھی مبینہ راکٹ حملے کے بعد بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے اور 4 ماہ قبل حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خطرہ لاحق ہے۔
دریں اثنا، یمنی میڈیا کے مطابق، امریکا نے یمن پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر 3 اور بحیرہ احمر میں السلف کی بندرگاہ پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔
حماس کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 32 فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل میں ایک حملہ کیا تھا جس میں 1200 افراد ہلاک جبکہ 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ حماس کے مطابق اس کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 49 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
دریں اثنا اسرائیل نے لبنان میں متعدد راکٹ حملے کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان نومبر میں جنگ بندی ہوئی تھی۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C