غزہ: حماس نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والوں سمیت 5 افراد کو پھانسی دیدی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
غزہ: حماس نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والوں سمیت 5 افراد کو پھانسی دیدی
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 اور قتل کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دیدی۔
عالمی خبر رساں رائٹرز کے مطابق غزہ کی حکمراں پارٹی حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کو اپنی صفائی کا مکمل موقع دیا گیا اور انصاف کے سارے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ جس میں سے دو نے 1991 میں اسرائیل کو حماس سے وابستہ افراد اور راکٹ لانچنگ پیڈز کی معلومات فراہم کی تھیں۔
حماس حکومت کی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جن افراد کو پھاسنی دی گئی ان کی عمریں 44 اور 54 سال ہے جو خان یونس کے رہائشی ہیں۔ تاہم اُن کے نام نہیں ظاہر کیے گئے۔
بقیہ جن تین افراد کو پھانسی دی گئی ان پر قتل کا الزام تھا۔ ان تینوں کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کہاں ہوئی اور ان کا وکیل کون تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C