غزہ میں 9 ہزار خواتین ہلاک ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ
👁️ 21 بار دیکھا گیا
غزہ میں 9 ہزار خواتین ہلاک ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی ڈبلیو) اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این ویمن‘ کے مطابق غزہ میں اب تک تقریباﹰ 9 ہزار فلسطینی خواتین ہلاک ہو چکی ہیں۔
The war on #Gaza is a war on women.@UN_Women estimates that at least 9,000 women have been killed in Gaza to date. Women continue to suffer its devastating impact.
We reiterate our call for an immediate humanitarian ceasefire.
Read more⬇️https://t.co/OSlq8Qb7FR pic.twitter.com/aJs7xjNUsm
— UN Women (@UN_Women) March 2, 2024
صنفی مساوات کو فروغ دینے والے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے بعد سے غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ایک اندازے کے مطابق 9,000 فلسطینی خواتین ہلاک ہو چکی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اصل سے کم ہو سکتی ہے، کیونکہ بہت سی خواتین کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
‘یو این ویمن‘ کی طرف سے جمعہ یکم مارچ کی رات دیر گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو موجودہ شرح کے مطابق ہر روز اوسطا 63 خواتین ہلاک ہوتی رہیں گی۔ اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ مرنے والی ان اوسطاﹰ 63 خواتین میں سے 37 مائیں ہوں گی جو اپنے پیچھے تباہ شدہ خاندانوں اور غیر محفوظ بچے چھوڑ جائیں گی۔
’یو این ویمن‘ کے مطابق آٹھ سے 11 فروری کے درمیان ان کی طرف سے کیے گئے ایک محدود جائزے میں 120 خواتین سے سوال جواب کیے گئے۔ ان میں سے 84 فیصد نے بتایا کہ ان کا خاندان جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں آدھا یا اس سے کم خوراک کھا پاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے اسی جائزے میں 84 فیصد خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ان کے خاندان کے کم از کم ایک رکن کو بھوکا رہنا پڑا تھا۔
’یو این ویمن‘ کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید کئی افراد ہلاک ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ 1200 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسی دوران 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی لے جایا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف جنگی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناسرائیلی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں مزید 92 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 30,320 ہو چکی ہے جبکہ 71,533 زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C