غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 25 افراد ہلاک
👁️ 89 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 25 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) حماس کے زیرِ انتظام فعال غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف اسرائیلی حملوں میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 18 مارچ سے جاری تازہ اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد نو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے بڑے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 921ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق ان میں 25 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء، جب غزہ میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، سے اب تک وہاں مجموعی ہلاکتیں 50,277 تک پہنچ چکی ہیں۔
ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ
اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میںمشکوک گاڑیاں سمجھ کر چند ایمبولینسوں پر غلطی سے فائرنگ کی تھی، جب کہ حماس نے اس واقعے کو ”جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو جنوبی شہر رفح کے علاقے تل السلطان میں پیش آیا، جو مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
اسرائیلی فوج نے 20 مارچ کو رفح میں زمینی کارروائی شروع کی تھی، جو غزہ پر تقریباً دو ماہ کی جنگ بندی کے عملی طور پر خاتمے اور بمباری کے دوبارہ آغاز کے دو دن بعد ہوئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ، ”اسرائیلی دستوں نے حماس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور حماس کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ چند منٹ بعد، مزید گاڑیاں مشکوک انداز میں فوجیوں کی طرف بڑھیں، فوج نے ان گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حماس اور اسلامی جہاد کے کئی دہشت گرد مارے گئے۔‘‘
فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا گاڑیوں سے فوجیوں پر فائرنگ ہوئی تھی یا نہیں۔
اسرائیلی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ”ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ان مشکوک گاڑیوں میں کچھ ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔‘‘
ساتھ ہی اسرائیل نے ایک بار پھر اس بات کی مذمت کی کہ غزہ میں ”دہشت گرد تنظیمیںبار بار ایمبولینسوں کو دہشت گرد مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔‘‘
اس واقعے کے اگلے دن غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ تل السلطان سے بھیجی گئی چھ رکنی امدادی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
جمعے کے روز اس ٹیم کے سربراہ کی لاش اور تباہ ہو جانے والی ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی ملنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ فلسطینی ہلال احمر کی ایک اور گاڑی بھی اس واقعے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہےکہ 18 مارچ سے اب تک ”اسرائیلی فضائی حملوں میں سینکڑوں بچے اور دیگر عام شہری مارے جا چکے ہیں۔‘‘
جنگ بندی معاہدے کی کوششیں
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان باسم نعیم نے جمعے کو کہا کہ حماس اور ثالثوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق بات چیت میں تیزی آئی ہے۔ نعیم کا کہنا تھا، ”ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں جنگی صورت حال کے خاتمے کے لیے حقیقی پیش رفت ہو گی، کیونکہ گزشتہ دنوں ثالثوں کے ساتھ اور ان کے درمیان رابطے تیز ہوئے ہیں۔‘‘
فلسطینی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حماس کے نمائندے مصر اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ جمعرات کی شام سے بات چیت میں مصروف ہیں، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو بحال کرنا ہے۔
نعیم نے کہا کہ بات چیت کا مقصد جنگ بندی، سرحدی گزرگاہوں کا کھلنا اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C