غزہ میں اسرائیلی حملوں ميں 12 بچوں سمیت 32 فلسطینی ہلاک
👁️ 271 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں ميں 12 بچوں سمیت 32 فلسطینی ہلاک
غزہ + یروشلم (ڈیلی اردو) حماس کے زیرانتظام غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق ہفتے کو غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔
حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملے تیز کر دیے ہیں اور کئی بلند عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے ان عمارتوں میں نگرانی کا سامان نصب کر رکھا تھا۔ اسرائیل فوج
مقامی افراد سے شہر خالی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسرائیل غزہ سٹی کو حماس کا آخری گڑھ قرار دیتا ہے۔
طبی حکام کے مطابق غزہ سٹی کے شیخ رضوان محلے میں ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک ماں اور اس کے تین بچے شامل تھے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق بڑھتے حملوں اور انخلا کی اپیلوں کے بعد حالیہ ہفتوں میں شہر سے نکلنے والوں کی تعداد میں تیزی آئی ہے، تاہم کئی خاندان لاگت یا بار بار بے گھر ہونے کے خوف سے اب بھی غزہ سٹی میں ٹھہرے رہنے پر مصر ہیں۔
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کئی ارکان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سٹی پر یہ شدید حملے پہلے سے ہی تباہ حال انسانی صورتحال کو مزید بگاڑ دیں گے، جہاں اقوام متحدہ پہلے ہی قحط کا اعلان کر چکی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں فوری طور پر اس فوجی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور بنیادی ڈھانچا تباہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سٹی میں ’’دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر اور بلند عمارتوں‘‘ پر وسیع حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں شدید حملوں کے بعد غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ سٹی سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد دیگر علاقوں کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔
فوج کے عربی ترجمان کرنل اوِخائے اَدرعی نے ایکس پر لکھا، ’’ فوجی اندازوں کے مطابق، اپنی سلامتی کے پیشِ نظر غزہ سٹی کے ایک چوتھائی سے زیادہ باشندے شہر چھوڑ چکے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C