غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک
👁️ 338 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/وافا) فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے ابسان الکبیرہ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔
خان یونس کے ناصر ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد شامل تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے افراد نے ’’یلو لائن‘‘ عبور کی تھی، یہ وہ حدِ فاصل ہے جہاں اسرائیلی فوج جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پیچھے ہٹ گئی تھی۔
ابسان الکبیرہ، جو خان یونس کے مشرق میں واقع ہے، تاحال اسرائیلی فوجی کنٹرول میں ہے اور ’’یلو لائن‘‘ کے پیچھے شمار ہوتا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق فلسطینیوں نے یلو لائن کے قریب ’’مشکوک سرگرمیاں‘‘ کیں، جس کے بعد ’’خطرہ ختم کرنے‘‘ کے لیے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ابسان الکبیرہ میں لوگوں کے ایک گروپ پر ڈرون سے حملہ کیا، جو جنگ بندی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کا معائنہ کر رہے تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ تاہم، دونوں اطراف کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان موجودہ جنگ بندی 10 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت نافذ ہوئی تھی۔
اس معاہدے کے مطابق حماس نے تمام زندہ مغویوں کو رہا کر دیا تھا جنہیں اس گروہ اور دیگر عسکریت پسندوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے بعد یرغمال بنایا تھا۔ تاہم، ان 28 مغویوں میں سے تقریباً نصف کی لاشیں اب تک واپس نہیں لوٹائی گئیں۔
اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، جبکہ انتہا پسند گروپ کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ملبے تلے لاشوں کی تلاش اور نکالنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C