غزہ میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک
👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے بدھ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ بات فلسطی عسکریت پسند گروپ اور ہانیہ کے اہل خانہ نے بتائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تینوں بیٹوں کے لیے کہا ہے کہ وہ حماس کے مسلح ونگ کے کارکن تھے۔
حماس نے کہا کہ غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں ہانیہ کے تین بیٹے، حازم، امیر اور محمد ہلاک ہو گئے۔
حماس میڈیا نے بتایا کہ اس حملے میں ہانیہ کے تین پوتے بھی مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں فضائی حملے میں کسی اور ہلاکت کے بارے کوئی ذکر نہں کیا گیا۔
حماس کے ذرائع کے مطابق 61 سالہ ہانیہ نے، جن کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں، الجزیرہ ٹی وی کو بتایا، “میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے لہو سے زیادہ عزیز نہیں ہے۔”
رشتہ داروں کے مطابق، تینوں بیٹے اور پوتے غزہ شہر میں اپنے آبائی پناہ گزین کیمپ شاطی میں عید الفطر کے پہلے دن اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔
ہانیہ کے بڑے بیٹے نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ اس کے تین بھائی مارے گئے ہیں۔
عبدالسلام ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا۔”خدا کا شکر ہے جس نے ہمارے بھائیوں، حازم، امیر، محمد اور ان کے بچوں کو اس درجے سے نوازا۔”
اسماعیل ہانیہ کا 2017 میں عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے تقرر کیا گیاتھا۔ ہانیہ محصور غزہ میں اسرائیل کی طرف سے عائد سفری پابندیوں سے گریز کرنے کے لیے ترکی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ کے درمیان سفر کرتے رہتے ہیں۔
اس طریقہ کار نےانہیں جنگ بندی کی تازہ ترین بات چیت میں مذاکرات کار کے طور پر کام کرنے یا حماس کے اہم اتحادی ایران کے ساتھ بات چیت کرنےکا اہل بنایا ہے۔ .
اسرائیل حماس کی پوری قیادت کو دہشت گرد سمجھتا ہے، اور حانیہ اور دیگر رہنماؤں پر الزام لگاتا ہے کہ وہ “حماس کو انگلیوں پر نچانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ہانیہ کو 7 اکتوبر کو غزہ میں مقیم عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیل پر سرحد پار حملے کے بارے میں کتنا علم تھا۔ غزہ میں حماس کی ملٹری کونسل کی طرف سے تیار کردہ حملے کو اس قدر راز میں رکھا گیا تھا کہ بیرون ملک مقیم حماس کے کچھ عہدیدار بھی حملے کے وقت اور شدت پر حیران تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C