غزہ میں سرنگوں کا ایک اور وسیع تر نیٹ ورک دریافت
👁️ 106 بار دیکھا گیا
غزہ میں سرنگوں کا ایک اور وسیع تر نیٹ ورک دریافت
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) امریکی وزیر خارجہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جاری لڑائی خطے کو اپنی لپیٹ میں نہ لے۔ ادھر اسرائیلی دفاعی افواج نے شمالی غزہ میں زیر زمین سرنگوں کا ایک بڑا نیٹ ورک دریافت کر لیا ہے۔
????IDF reveals: Tens of millions of dollars, 6,000 tons of concrete, and 1,800 tons of metal
Instead of investing to benefit Gaza's population, #Hamas used vast quantities of resources to build an underground tunnel network for its deadly terrorist activity pic.twitter.com/czM5fPlw5D
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) January 12, 2024
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کی آخری منزل قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس طوفانی دورے کا مقصد دراصل اسرائیل اور حماس کے مابین جاری مسلح تنازعے کو علاقائی سطح تک پھیلنے سے روکنا بتایا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا دورہ مصر انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مصر اسرائیل کے ساتھ ثالثی میں ایک اہم ملک قرار دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی مصر کی کوششوں کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ڈیلز ہو چکی ہیں۔
موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کی خاطر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تاہم میڈیا پر اس ملاقات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن ایک ایسے وقت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جب ایک طرف غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے انسانی بحرانی المیہ شدید ہو چکا ہے تو دوسری طرف لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر بھی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
لبنانی حزب اللہ ملیشیا نے بھی اسرائیل پر حملے کیے ہیں، جن کے جواب میں اسرائیلی دفاعی افواج نے اس ایران نواز جنگجو گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بھی رواں ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی تھی۔ ان کی کوشش بھی یہی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین یہ مسلح تنازعہ خطے کے دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں نہ لے۔
دوسری طرف یمن کے وسیع تر علاقوں پر قابض حوثی باغی بھی بحیرہ احمر کے اہم تجارتی روٹ پر کارگو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رواں ہفتے ہی ان باغیوں نے کئی حملے کیے تھے، جنہیں برطانوی اور امریکی بحریی افواج نے ناکام بنا دیا تھا۔
حوثی باغیوں کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔ ان شیعہ باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قزاق دراصل اس تنازعے کو ہوا دیتے ہوئے اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی دفاعی افواج غزہ پٹی میں اپنی عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی میں ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ اس حملے میں تقریباﹰ ساڑھے گیارہ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے جکہ حماس نے 240 کے قریب افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔
ادھر غزہ پٹی میں حماس کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس تنازعے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک شدگان میں کتنے جنگجو شامل ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے جمعرات کے دن کہا کہ شمالی غزہ میں سرنگوں کا ایک بڑا نیٹ ورک دریافت ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سپاہی زیرزمین سرنگوں کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا آپریشن جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے شکار غزہ پٹی کے علاقے میں حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے بنائی گئی یہ سرنگیں اسلحہ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دہرایا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائی بین الاقوامی جنگی قوانین کے تحت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا اور اس علاقے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے بقول ان کی حکومت کا مقصد صرف حماس کے جنگجوؤں کو غیر مسلح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب غزہ پٹی سے ان جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور اسرائیلی یرغمالیوں کو ان ’دہشت گردوں‘ کی قید سے آزاد کرا لیا جائے گا تو اسرائیلی فورسز غزہ پٹی سے واپس بلا لی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
حرمین شریفین کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ، سعودی عرب کی دفاع کے لیے ہر ضروری مدد کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
19/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور کے نواحی علاقے متنی میں مشترکہ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
19/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26386 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15623 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11917 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9271 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7528 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5480 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C