غزہ میں فضائی حملہ: الجزیرہ ٹی وی کے صحافی کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک
👁️ 154 بار دیکھا گیا
غزہ میں فضائی حملہ: الجزیرہ ٹی وی کے صحافی کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے/الجزیرہ) غزہ پر بمباری کے نتیجے میں عرب ٹی وی الجریزہ کے صحافی وائل الدحدوح کی اہلیہ اور دو بچوں سمیت خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
‘الجزیرہ ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق وائل الدوحدوح الجزیرہ کی عربی سروس کے بیورو چیف ہیں جن کے نصیرات کیمپ میں واقع گھر پر اسرائیل نے بدھ کو فضائی کارروائی کی۔ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں صحافی کی اہلیہ، ایک بیٹا، بیٹی اور پوتا شامل ہے۔
BREAKING: The wife, son and daughter of Wael Al-Dahdouh, Al Jazeera Arabic’s bureau head in Gaza, have been killed in an Israeli air raid https://t.co/kaf1moxPRa pic.twitter.com/bw0l8NQIZd
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 25, 2023
‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق صحافی کا خاندان نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھا جو اسرائیل کی فضائی کارروائی کی لپیٹ میں آیا۔
Al Jazeera condemns killing of journalist Wael Al-Dahdouh’s family in Gaza https://t.co/rLPjFrNcQ1
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 26, 2023
دوسری جانب نصیرات کیمپ پر فضائی کارروائی سے متعلق اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
صحافی وائل الدوحدوح کے مطابق جس وقت ان کا خاندان اسرائیلی حملے کی زد میں آیا اس وقت وہ یارموک کے علاقے میں رپورٹنگ میں مصروف تھے۔
‘الجزیرہ ٹی وی’ نے وائل الدوحدوح کی مختلف ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں انہیں اپنے 15 سالہ بیٹے محمود، سات سالہ بیٹی شام کی لاشوں کے پاس دیکھا جا سکتا ہے۔
لحظة وصول مراسل #الجزيرة وائل الدحدوح إلى المستشفى إثر خبر استشهاد أفراد من عائلته بعد قصف إسرائيلي استهدف منزلا نزحوا إليه في مخيم النصيرات وسط #غزة#حرب_غزة pic.twitter.com/w99SAthF5G
— قناة الجزيرة (@AJArabic) October 25, 2023
رپورٹ کے مطابق وائل الدوحدوح کے بیٹے یحیٰ زخمی ہوئے ہیں جن کے سر پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ خاندان کے دیگر افراد ملبے تلے دبے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اس جنگ کے دوران دونوں جانب چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
اسرائیل نے غزہ پر ابتدائی حملوں کے بعد حماس کے خلاف زمینی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ لوگ غزہ کے جنوب میں منتقل ہو جائیں۔
اسرائیلی فورسز کے حکم کے بعد الجزیرہ کے صحافی وائل الدوحدوح کا خاندان بھی غزہ کے جنوب میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ منتقل ہو گیا تھا جسے جنگ کے دوران محفوظ تصور کیا جا رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 480 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C