غزہ کی جنگ کے چھ ماہ: ’فتح سے ایک قدم دور ہیں،‘ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو
👁️ 56 بار دیکھا گیا
غزہ کی جنگ کے چھ ماہ: ’فتح سے ایک قدم دور ہیں،‘ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف جنگ کے اتوار 7 اپریل کے روز ٹھیک چھ ماہ پورے ہونے کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس جنگ میں اپنی ’کامیابی سے محض ایک قدم دور‘ ہے۔
یروشلم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی سربراہ حکومت نے کہا کہ ان کا ملک عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف جنگ میں کسی فائر بندی پر تب تک راضی نہیں ہو گا، جب تک غزہ پٹی میں حماس کے زیر قبضہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنا یہ تازہ بیان اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز پر آج اتوار کے دن ایک ایسے وقت پر دیا، جب مصری دارالحکومت قاہرہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین فائر بندی کے سلسلے میں بین الاقوامی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔
نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ان کا ملک غزہ پٹی پر حکمران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ‘انتہائی نوعیت‘ کے مطالبات کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔
ساتھ ہی نیتن یاہو نے یہ بھی کہا، ”اسرائیل غزہ کی جنگمیں اپنی کامیابی سے اب محض ایک ہی قدم دور ہے۔ مگر ہم نے اس کے لیے جو قیمت چکائی ہے، وہ بہت تکلیف دہ اور دل توڑ دینے والی ہے۔‘‘
قاہرہ میں فائر بندی مذاکرات کا نیا دور
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فائر بندی سے متعلق آج جو بیان دیا، اس کی مخاطب بین الاقوامی برادری بھی تھی اور قاہرہ میں ثالثی کوششیں کرنے والے سیاسی اور سفارتی حلقے بھی۔ مختلف خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اسی لیے نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی تک کوئی فائر بندی نہیں ہو گی۔ ان کے الفاظ میں، ”ایسا بالکل نہیں ہو گا۔‘‘
ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا، ”اسرائیل کسی ڈیل کے لیے تو تیار ہے، لیکن ہتھیار ڈال دینے پر بالکل تیار نہیں۔‘‘
امریکہ، مصر اور قطر گزشتہ کئی مہینوں سے دوحہ اور قاہرہ میں ہونے والے ثالثی مذاکرات کے ذریعے اس کوشش میں ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے مابین پہلے فائر بندی ہو جائے اور پھر مزید مکالمت کے ساتھ اس سیزفائر کو مستقل جنگ بندی کی شکل دے دی جائے۔
اسرائیل پر اس جنگ میں فائر بندی کے لیے اس کے امریکہ اور برطانیہ جیسے اتحادی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے دباؤ یکم اپریل کے اس واقعے کے بعد سے شدید ہو چکا ہے، جب غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن نامی ایک امدادی تنظیم کے سات کارکن مارے گئے تھے۔
جنوبی غزہ سے اسرائیلی فوجی انخلا
اسرائیلی فوج اور میڈیا نے آج بتایا کہ کئی ماہ تک جاری رہنے والی زمینی کارروائیوں کے بعد، جن کے نتیجے میں غزہ پٹی کا علاقہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے، اسرائیلی فوجی دستے اتوار سات اپریل کو جنوبی غزہ سے واپس چلے گئے۔ فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”اسرائیل نے جنوبی غزہ پٹی سے، خان یونس کے شہر سمیت، اپنے تمام فوجی دستے واپس بلا لیے ہیں۔‘‘
ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی طرف سے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بھیجے گئے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا، ”جنوبی غزہ سے انخلا کے باوجود، اسرائیلی فوج کی ایک ‘مناسب فورس‘ محاصرہ شدہ غزہ پٹی کے باقی ماندہ حصے میں اپنی کارروائیاں کرتی رہے گی۔‘‘
اس بیان کے بعد سلامتی امور کے ایک اسرائیلی ماہر عمر دوستری نے اے ایف پی کو بتایا، ”جنوبی غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجی انخلا جنگی حکمت عملی ہی کا حصہ اور ایک اسٹریٹیجک اقدام ہے۔ اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ یہ جنگ کسی بھی طرح اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘‘
دوستری نے مزید کہا کہ ایک بار غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں جنگی کارروائیاں ماند پڑ گئیں، تو پھر اسرائیلی زمینی دستے جنوبی لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں گے۔
غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی نئی مجموعی تعداد
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق آج اتوار کے دن تک اس فلسطینی خطے میں جنگ کے دوران مجموعی طور پر کم از کم بھی 33,175 افراد مارے جا چکے تھے۔ ان میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
ٹھیک چھ ماہ قبل حماس کے سینکڑوں عسکریت پسندوں نے گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر جو دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، اس میں بھی 1,170 اسرائیلی اور غیر ملکی مارے گئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ اس کے علاوہ واپس جاتے ہوئے حماس کے جنگجو ڈھائی سو کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے تھے۔ ان میں سے سو سے زائد یرغمالی ابھی تک غزہ پٹی میں حماس کی قید میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1905 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C