غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت
👁️ 56 بار دیکھا گیا
غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت
تل ابیب + انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے گردونواح میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زمینی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں ایک سوگ کا عالم برقرار ہے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس اور اس کے گردونواح میں فوجی کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی خاطر اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بالخصوص خان یونس اور اس کے نواحی علاقوں میں زمینی کارروائی میں بھی وسعت لائی گئی ہے۔ یہ جوابی حملے ایک ایسے وقت میں تیز کیے گئے ہیں، جب اس خونی تنازعہ کے دوران اب تک کسی ایک دن میں سب زیادہ اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جوابی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 25,700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تریسٹھ ہزار سات سو چالیس سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں دو سو دس مزید فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی میں ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ 7 اکتوبر کو کیے گئے اس دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ ساڑھے گیارہ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حماس نے دو سو چالیس کے قریب افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔
یورپی یونین، جرمنی، امریکہ، اسرائیل اور دیگر متعدد ممالک حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
اسرائیل میں سوگ کا عالم
غزہ پٹی میں چوبیس اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر اس وقت اسرائیل بھر میں سوگ کا عالم ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ اتنے زیادہ اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے ایک ٹینک پر راکٹ فائر کیا، جس کی وجہ سے ایک قریبی عمارت منہدم ہو گی اور اس عمارت میں موجود اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ان فوجیوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے اپنے پیاروں کے جنازوں میں شرکت کی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔
غزہ پٹی میں امداد کی اشد ضرورت
اقوام متحدہ نے غزہ پٹی میں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اس عالمی ادارے کے مطابق اسرائیلی جوابی حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی میں تباہی ہو رہی ہے اور وہاں خوراک اور ادویات کی قلت بھی ہے۔
غزہ شہر اور خان یونس کے علاوہ اس فلسطینی علاقے میں واقع تقریباﹰ سبھی شہر تباہ ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق غزہ کا ستر فیصد علاقہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے۔
ایرانی صدر ترکی کے دورے پر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی حماس اور اسرائیل کے مابین اس لڑائی کو رکوانے کی کوششوں کی خاطر ترکی کا دورہ کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ اس دوران وہ تہران اور انقرہ کے مابین اختلافات دور کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ رئیسی کا یہ دورہ ترکی دو بار تاخیر کا شکار ہوا۔
رئیسی نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین اس ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C